Live Updates

پی ٹی آئی اور (ن) لیگ رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کے بعد کارکنوں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیے،(ن) لیگ کو پی ٹی آئی کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے یلغار کا سامنا ،دونوں طرف سے قیادت نشانہ

اتوار 4 مئی 2014 16:28

پی ٹی آئی اور (ن) لیگ رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ کے بعد کارکنوں نے سوشل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) تحریک انصاف کی طرف سے مبینہ دھاندلی کیخلاف 11مئی سے احتجاجی تحریک کے اعلان کے بعد سے (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں میں لفظی جنگ کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے بھی سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لئے ، (ن) لیگ کو تحریک انصاف کے ساتھ عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے بھی یلغار کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایک دوسرے کو میڈیا میں زبردست تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نئے نئے نام بھی دئیے جارہے ہیں ۔ دوسری طرف دونوں طرف کے کارکن سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے ہیں اور ایک دوسرے کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس جنگ میں تحریک انصاف کو عوامی تحریک کے کارکنوں کی بھی حمایت حاصل ہے جو (ن) لیگ کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ اس جنگ میں ایک دوسرے کی قیادت کی کارٹون نما تصاویر بھی ٹیگ کی جارہی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات