سال 2014ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کے منافع میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جنوری تا مارچ کے دوران تمام بینکوں نے 32 ارب 40 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے‘ رپورٹ

اتوار 4 مئی 2014 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)سال 2014ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کے منافع میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جنوری تا مارچ کے دوران تمام بینکوں نے 32 ارب 40 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک میں کام کرنے والے بڑے بینکوں نے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 12 فیصد زائد منافع کمایا ہے۔ الائیڈ بینک، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک نے جنوری تا مارچ 2014ء کے دوران 22 ارب 60 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے بینکوں سمیت دیگر سرمایہ کاروں نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ کی بولی میں ایک کھرب 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔