قومی تیر اندازی چمپئن شپ (کل) شروع ہوگی، چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانیوالے 8 تیر انداز تربیتی کیمپ کیلئے منتخب کئے جائینگے، جو ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کرینگے، چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آٹھ تیر اندازوں کو تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا جائے گا ، عارف حسن

اتوار 4 مئی 2014 15:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء)پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے تعاون سے قومی تیر اندازی چمپئن شپ (کل) سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ویصال خان نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن چمپئن شپ کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پاکستان ریلویز، پاکستان نیوی ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آٹھ تیر اندازوں کو تربیتی کیمپ کے لئے منتخب کیا جائے گا جو رواں برس ستمبر میں کوریا میں کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔