سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید تین افرادجاں بحق،35نئے کیسزآگئے،ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد396ہوگئی جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے،سعودی محکمہ صحت

اتوار 4 مئی 2014 15:19

سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید تین افرادجاں بحق،35نئے کیسزآگئے،ہسپتالوں ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید تین افرادجاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد112ہوگئی ، اسی دوران مرس کے 35 نئے واقعات کی تصدیق کے ساتھ سعودی عرب میں گزشتہ دو برس کے دوران اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 396 ہو گئی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے بتایاکہ ملک میں نظام تنفس کی شدید نوعیت کی بیماری مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم (مرس) کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مزید اضافے کے بعدتعداد اب 112 ہو گئی ہے، بیان میں کہا گیاکہ مرس کے مہلک وائرس نے مزید تین افراد کی جان لے لی،وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی دوران مرس کے 35 نئے واقعات کی تصدیق کے ساتھ سعودی عرب میں گزشتہ دو برس کے دوران اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 396 ہو گئی ہے، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :