Live Updates

عمران خان اچھے کرکٹرتھے،سیاست دان بننے کے لیے وقت درکارہے،نسیم ولی، اسفندیار اینڈ کمپنی نے پارٹی اور پختون قوم کا بیڑہ غرق کر دیا،افغانستان میں قیام امن تک پاکستان دہشت گردی کانشانہ بنتارہے گا،جلسے سے خطاب،میڈیاسے گفتگو

اتوار 4 مئی 2014 14:25

تخت بھائی/شیرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ اسفندیار اینڈ کمپنی نے پارٹی اور پختون قوم کا بیڑہ غرق کر دیا، اسفندیار ایک پٹاخے سے ڈرکر بھاگا، اس عمل نے پختون قوم کے سر جھکا دیے،اے این پی نے دور اقتدار میں کمیشن، لوٹ مار کا بازار گرم کرکے باچا خان کی سیاست کو داغ دار کیا، باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور عدم تشدد کے فلسفے کے بچانے کیلیے میدان میں کود پڑی ہوں، بے شک عمران خان ایک اچھے کرکٹر تھے مگر اچھے سیاست دان بننے کیلیے ان کو کافی وقت درکار ہے،گوجر گڑھی میں خواتین کی جلسے سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسفندیار ایک پٹاخے سے ڈرکر بھاگا، اس عمل نے پختون قوم کے سر جھکا دیے، دور اقتدار میں کمیشن، لوٹ مار کا بازار گرم کرکے باچا خان کی سیاست کو داغ دار کیا، باچا خان اور ولی خان کی سیاست اور عدم تشدد کے فلسفے کے بچانے کیلیے میدان میں کود پڑی ہوں،نسیم ولی خان نے کہا کہ اسفندیار ابھی بچہ ہے اور اسے سیاست میں بہت کچھ سیکھنا باقی ہے،انہوں نے کہاکہ مجھے بغیرمشاورت سے پارٹی سے الگ کیا گیا تھا اور بعد میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا،انہوں نے کہاکہ میں سفندیار ولی خان کو بیٹا سمجھتی ہوں لیکن اس نے مجھے کبھی ماں کا درجہ نہیں دیا، انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا 5 سالہ دور حکومت لوٹ مار اور اقربا پروری پر مبنی تھا جس کے بدترین نتائج 11مئی کے انتخابات میں سامنے آئے، پارٹی کی تباہی میں اے این پی دور حکومت کے سارے لوگ برابر کے شریک ہیں،انھوں نے کہا کہ اعظم ہوتی اور امیر حیدر خان ہوتی نے باچاخان اورولی خان کی سیاست کا کوئی خیال نہ رکھا ،انہوں نے کہاکہ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوتا پاکستان میں امن کا قیام دیوانے کا خواب ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بے شک عمران خان ایک اچھے کرکٹر تھے مگر اچھے سیاست دان بننے کیلیے ان کو کافی وقت درکار ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات