باجوڑ میں افغان علاقے سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا اہلکار شہید،شمالی وزیرستان میں دوالگ الگ بم دھماکے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،میران شاہ میں دس کلووزنی بم برآمد،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا،عسکری ذرائع

اتوار 4 مئی 2014 13:53

باجوڑ میں افغان علاقے سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا اہلکار ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مئی۔2014ء) باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سرحد پار سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوپہر 11 بج کر 45 منٹ پر باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستانی علاقے میں سیکیورٹی پر تعینات پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

واضح رہے کہ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے متعدد مرتبہ فائرنگ اور مارٹر گولوں کی شیلنگ فائر کئے جاتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں دو مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے دو دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا،دوسری جانب میران شاہ کے علاقے غلام خان روڈ سے 10کلو وزنی بم برآمد کیا گیا، جس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا،عسکری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کے مقام پراتوارکو علی الصبح وقفے وقفے سے دو دھماکے ہوئے، پہلا دھماکا میران شاہ کے علاقے غلام خان روڈ پر ہوا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دوسرا دھماکا میران شاہ کی حدود سیدگی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،دوسری جانب میران شاہ کے علاقے غلام خان روڈ سے 10کلو وزنی بم برآمد کیا گیا، جس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، واضح رہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میران شاہ میں کرفیو کا نفاذ ہے، جس کے دوران بم برآمد کیا گیا۔