آنجہانی مائیکل جیکسن کا موت کے بعد نیا گانا ریلیزکردیاگیا

ہفتہ 3 مئی 2014 00:01

آنجہانی مائیکل جیکسن کا موت کے بعد نیا گانا ریلیزکردیاگیا

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء)آنجہانی مائیکل جیکسن کا موت کے بعد نیا گانا ریلیزکردیاگیا۔کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کی نئی میوزک البم کا پہلا گانا ریلیز کر دیا گیاہے۔بس چند دن بعد 13 مئی کومکمل البم پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پا پ آئیکن آنجہانی مائیکل جیکسن کی موت کے بعد 13 مئی کوان کا نیا میوزک البم اسکیپ "Xscape" پیش کیا جا رہا ہے۔اس میوزک البم میں مائیکل جیکسن کے گائے گئے وہ گیت شامل کیے گئے ہیں جو انھوں نے سن 1983 سے 1999 کے دوران ریکارڈ کیے مگر ریلیز نا ہو سکے۔اس البم کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو مائیکل جیکسن نے 1983 میں تحریر کیا اور اس کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی تھی۔