وزیراعظم کی تمام وفاقی وزراء کو بجلی اور ٹیکس آمدنی کے اعدادوشمار سے آگاہ رہنے کی ہدایت

ہفتہ 3 مئی 2014 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے تمام وفاقی وزراء کو بجلی اور ٹیکس آمدنی کے اعدادوشمار سے آگاہ رہنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام وفاقی وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے متعلقہ وزارت سے اعدادوشمار سے مکمل آگاہی حاصل رکھیں اوراسی طرح ٹیکس آمدنی کے حوالے سے بھی معلومات سے آگاہ رہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اجلاس میں کسی بھی وزیر سے اس متعلق اچانک آگاہی حاصل کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :