طالبان نے 765 غیر عسکری قیدیوں کی فہرست وزیر داخلہ کو دے دی ،مولانایوسف شاہ،حکومت دو، تین روز میں 13 قیدیوں کو رہا کریگی،کوئی بھی قبائلی علاقہ محفوظ نہیں ہے،آپریشن کی حمایت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں،ملتان ائیرپورٹ پر میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2014 21:50

طالبان نے 765 غیر عسکری قیدیوں کی فہرست وزیر داخلہ کو دے دی ،مولانایوسف ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان نے 765 غیر عسکری قیدیوں کی فہرست وزیر داخلہ کو دے دی ہے، حکومت دو، تین روز میں 13 قیدیوں کو رہا کرے گی، طالبان حکومت مذاکرات کی راہ میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں،کوئی بھی قبائلی علاقہ محفوظ نہیں ہے،آپریشن کی حمایت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں،ہفتہ کوملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت دو، تین روز میں 13 قیدیوں کو رہا کرے گی ان میں کوئی بچہ یا خاتون شامل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت مذاکرات کی راہ میں کچھ رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں، مذاکرات کے دوران دونوں فریقین سے جنگ بندی اور سیز فائر کا مطالبہ کریں گے،کوئی بھی قبائلی علاقہ محفوظ نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مذاکرات کے حوالے سے مخلص ہیں جبکہ آپریشن کی حمایت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔

متعلقہ عنوان :