Live Updates

عمران خان کو احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑیگا،پرویز رشید،تحریک انصاف نے چار کے بجائے چالیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش قبول کیوں نہیں کی؟،محاذ آرائی اور تناؤ کی سیاست جمہوریت اور پارلیمنٹ کے مفاد میں نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات پرویز رشید کی گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2014 21:50

عمران خان کو احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑیگا،پرویز رشید،تحریک انصاف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، چار حلقوں کی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے عمران خان نے چار کے بجائے چالیس حلقوں میں دوبارہ گنتی کی پیشکش قبول کیوں نہیں کی، پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،تحریک انصاف کے سربراہ کو طاہر القادری اور شیخ رشید کا سہارا لے کر احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا، عوام چاہتے ہیں کہ حکمران محاذ آرائی نہ کریں محاذ آرائی اور تناؤ کی سیاست جمہوریت اور پارلیمنٹ کے مفاد میں نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہاکہ ایک صوبے کی حکومت کامیابی سے نہ چلانے والے عمران خان اْس حکومت پر دھاندلی کے الزامات نہ لگائیں جس کو عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قانونی محاذ پر شکست کھانے کے بعد عمران خان کو عوامی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،تحریک انصاف کے سربراہ کو طاہر القادری اور شیخ رشید کا سہارا لے کر احتجاجی سیاست کا شوق مہنگا پڑے گا۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو اب دھاندلی کا خواب کیوں آیا ہے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنا کوئی سیاسی کیس نہیں رہا ، اسی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کے فورم پر آ کر کیس لڑنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاست کے قواعد و ضابط سے ناواقف ہیں، دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے وہ ملک میں آنیوالے سرمایہ کاروں کو بھگانے کی کوشش کرہے ہیں،پرویز رشید کا کہنا تھا تمام پارلیمانی جماعتیں ملک کو درپیش مسائل کا حل نکال رہی ہیں عوام چاہتے ہیں کہ حکمران محاذ آرائی نہ کریں محاذ آرائی اور تناؤ کی سیاست جمہوریت اور پارلیمنٹ کے مفاد میں نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی خواہشات کے مطابق سیاست کریں اور عوام کے ووٹوں کی قدر کریں، جیسے ہم نے دیگر صوبوں میں حکومتوں کو تسلیم کیا، ویسے ہمارا مینڈیٹ بھی تسلیم کیا جائے،پرویز رشید کا کہنا تھا حکومت امن کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اپنی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی اورنہ عوام کے جذبات سے کھیل کر انہیں بیوقوف نہیں بنایا جا سکتاہے ،تحریک انصاف والے بتائیں صوبے میں کیا عوامی خدمت کی؟۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات