قوم پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرے گی،شجاعت حسین،(ق) لیگ (کل) پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے 12بڑے شہروں میں ریلیاں نکالے گی

ہفتہ 3 مئی 2014 21:00

قوم پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرے گی،شجاعت حسین،(ق) ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرے گی ،مسلم لیگ (ق)نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پنجاب کے بارہ اضلاع میں کل ریلیاں نکالے گی اورمظاہرے کرے گی ،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کل(اتوارکو)لاہور، راولپنڈی، ملتان ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، گجرانوالہ ،بہاولپور، شیخوپورہ ، قصور، جہلم اور سرگودھا میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ، اس حوالے سے لاہور میں دن گیارہ بجے ریلی نکالی جائے گی، مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاک فوج کے خلاف کسی قسم کا پراپیگنڈا برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :