طاہر القادری کی 11مئی کے احتجاج میں متحدہ کو شرکت کی دعوت، اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ،ایم کیوایم کاجواب

ہفتہ 3 مئی 2014 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے گیارہ مئی کے احتجاج میں شرکت کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کو شامل ہونے کی دعوت دیدی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم ذرائع کاکہناہے کہ اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد اس پر لائحہ عمل تیار کریں گی،نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک گیارہ مئی کو ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری ،دہشت گردی اور دیگر مسائل کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے جارہی ہیں،گزشتہ روز عوامی تحریک کی اعلی قیادت سے ایم کیو ایم کو بھی اس احتجاج میں ساتھ چلنے کی دعوت دی لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ایم کیو ایم ذرائع کاکہناہے کہ اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد اس پر لائحہ عمل تیار کریں گی۔