بونیرمیں پولیس کاسرچ آپریشن،15ملزمان سمیت 48مشتبہ افرادگرفتار،آپریشن کے دوران کلاشنکوف، رائفلیں ، پستول،کارتوس، تلوار،خنجر اور 760گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی،پولیس، آئی جی کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز، خاتمہ کرکے دم لیں گے،ڈی پی اوخالد نسیم کی گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2014 20:46

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مئی۔2014ء) شانگلہ کے علاقے بونیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 15ملزمان سمیت 48مشتبہ افراادکوگرفتارکرلیا،گرفتارکیے گئے ملزمان دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے،آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف،دو عدد رائفلیں ،تین عدد پستول،کارتوس،ایک تلوار،ایک خنجر اور 760گرام چرس بھی برآمد ہو ئی ،ہفتہ کو بونیرمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ،پولیس کے مطابق گرفتارکیے گئے افرادمیں سے 15افراد پہلے سے دہشت گردی کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھے،پولیس نے بتایاکہ اسی دوران دیگر 33ا مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا گیا،آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف،دو عدد رائفلیں ،تین عدد پستول،کارتوس،ایک تلوار،ایک خنجر اور 760گرام چرس بھی برآمد ہو ئی ، ڈی پی اوخالد نسیم نے بتایا کہ آئی جی کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں ،انہوں نے کہا کہ شانگلہ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :