شدید گرمی اورلوڈشیڈنگ سےعوام نڈھال، خیبر پختونخواحکومت کا بجلی کی بندش پراحتجاج کا اعلان
ہفتہ 3 مئی 2014 17:02
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) ملک بھر میں شید گرمی اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کو نڈھال کرکے رکھ دیا ہے دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کی طویل غیراعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔ ملک میں گرمی کے شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار اور طلب کے درمیان فرق 4ہزار 500 میگا واٹ کی سطح پر برقرار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کے عوام بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے شہری علاقوں میں 12 جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک ہے، سندھ میں صورت حال پنجاب سے بھی خراب ہے جہاں کراچی میں بعض مقامات پر 9 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں دن بھر میں 18 گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔
(جاری ہے)
طلب کے لحاظ سے بجلی کی پیداوار میں خود کفیل صوبے خیبر پختونخوا کی حالت بھی سندھ سے مختلف نہیں، یہاں بھی لوگوں کو صرف 8 گھنٹے ہی بجلی دستیاب ہے۔،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے وہیں صنعتی پہیہ بھی رک گیا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بن گیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کی بندش پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی قیادت کرے گی، لوڈشیڈنگ کامقصد نجی کمپنیوں سے بجلی خریدنے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.