جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، طالبان کمانڈر اعظم طارق کا بیٹا ہلاک

ہفتہ 3 مئی 2014 16:18

جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، طالبان کمانڈر ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں کا سلسلہ عروج پرپہنچ گیا ہے جنوبی وزیرستان کی تحصیل بابڑ میں جھڑپوں کے نتیجے میں تحریک طالبان کے صفہ اول کے کمانڈر جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق کا بیٹا کمانڈر عرفان سمیت دو درجن کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طالبان نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ کے دوران سکیورٹی فورسز کے نو اہلکار بھی شہید ہو گئے ہیں۔

تاہم سرکاری سطح پر اس تصدیق نہیں ہو سکی علاقے میں جیٹ طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کیوجہ سے علاقے میں نقل مکانی کا سلسلہ سلسلہ ہو گیا ہے دوسری طرف شمالی وزیرستان میں بھی تحریک طالبان کے اہم کمانڈر مفتی علاؤ الدین کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔ مفتی علاؤ الدین کا تعلق شہریار گروپ سے ہے۔

متعلقہ عنوان :