کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہو گا

ہفتہ 3 مئی 2014 16:08

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ (آج) اتوار سے شروع ہو گا۔ تین پاکستانی کھلاڑی بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کرینگے ۔

(جاری ہے)

کویت اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں دنیائے سکوائش کے 16 ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے، ایونٹ میں پاکستان کے دانش اطلس خان، خواجہ عادل مقبول اور فرحان زمان ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستانی کھلاڑی دانش اطلس خان کا مقابلہ کوالیفائر کھلاڑی سے ہو گا۔ پاکستان کے خواجہ عادل مقبول روایتی حریف بھارتی کھلاڑی ہیرندر پال سندھو کے خلاف میچ سے مہم شروع کریں گے جبکہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی فرحان زمان پہلے راؤنڈ میں اردن کے کھلاڑی احمد السراج کے مدمقابل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :