فہیم ہاشمی کوبلا مقابلہ افغانستان اولمپک کمیٹی کا نیا صدر چن لیا گیا

ہفتہ 3 مئی 2014 16:08

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) فہیم ہاشمی کوبلا مقابلہ افغانستان اولمپک کمیٹی کا نیا صدر چن لیا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قومی اولمپک کمیٹی کیلئے ایک نیا دن ہے، ہم کھیلوں کے ذریعے قیام امن پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سے الگ رہ کر کام کرنا میرے لئے چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے ۔ہم افغان ایتھلیٹس کو اپنی کارکردگی کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :