ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کا دفاع چیلنج ہے، مائیکل کلارک

ہفتہ 3 مئی 2014 16:08

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کا دفاع کرنا چیلنج ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن دلانا اولین ترجیح تھی، مجھے اس بات کی خوش ہے کہ ٹیم نے ایک ساتھ دونوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تاہم اب اس پوزیشن کا دفاع چیلنجنگ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے پہلی پوزیشن پر آنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ہماری ٹیم ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، مجھے مستقبل میں کھلاڑیوں سے بہترین کھیل کی توقع ہے اور ہم سب مل کر طویل عرصے تک پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔