عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

ہفتہ 3 مئی 2014 16:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام کوڈینگی بخار کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں، محمدشہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے ۔

(جاری ہے)

چوک نا خدا میں ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف حکومت پنجاب نے گزشتہ سال تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے اوراب بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے 102ارب روپے خرچ کررہی ہے جو صوبائی بجٹ کا 10.9فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے اور علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :