وزیراعظم نواز شریف کا افغان صوبے بدخشاں میں پہاڑی تودہ گرنے سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 مئی 2014 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغانستان کے صوبے بدخشاں میں پہاڑی تودہ گرنے سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان صدر حامد کرزئی کے نام ایک پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ انہیں افغان صوبے بدخشاں میں پہاڑی تودہ گرنے سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر بہت افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور لاپتہ افراد کی خیریت کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔