ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ 9 سے 31 جنوری تک آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 3 مئی 2014 16:05

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) آئندہ برس شیڈول ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ، ایونٹ 9 سے 31 جنوری تک آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان آسٹریلیا کو گروپ اے میں جنوبی کوریا، کویت اور اومان کیساتھ رکھا گیا ہے ،آسٹریلیا کو پہلی بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ میگا ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، ان ٹیموں کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ڈراز کے مطابق گروپ اے میں آسٹریلیا، جنوبی کوریا، کویت اور اومان، گروپ بی میں ازبکستان، سعودی عرب، چین اور شمالی کوریا، گروپ سی میں ایران، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں ایشین چمپئن جاپان، اردن، عراق اور اے ایف سی چیلنج کپ 2014 کی فاتح ٹیم شامل ہو گی۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 22 اور 23 جنوری، سیمی فائنلز 26 اور 27 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایشین چمپئن کا فیصلہ 31 جنوری کو فائنل میں ہو گا۔ جاپان کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :