ساؤتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 23 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 3 مئی 2014 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) ساؤتھ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 23 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں پانچ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔جن میں میزبان پاکستان، بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مالدیپ اور نیپال کی ٹیموں نے چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں بھی آئندہ چند دنوں میں شرکت کی تصدیق کر دیں گی۔

مدثر آرائین نے بتایا کہ چمپئن شپ 27 جون تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے ممالک کی ٹیمیں 21 جون کو اسلام آباد پہنچیں گی اور یہاں پر وہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں پریکٹس میچز کھیلیں گی۔

متعلقہ عنوان :