Live Updates

جنگ گروپ بیرونی امداد سے مشرقی سرحد پرامن کی آشا اور مغربی سرحد پرجنگ کی آشا چلا رہاہے، عمران خان

ہفتہ 3 مئی 2014 14:03

جنگ گروپ بیرونی امداد سے مشرقی سرحد پرامن کی آشا اور مغربی سرحد پرجنگ ..

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ اور جیو بیرونی امداد سے مشرقی سرحد پر امن کی آشا چلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ جنگ گروپ اور جیو بیرونی امداد پر مشرقی سرحد پر امن کی آشا چلا رہا ہے جب کہ مغربی سرحد پر جنگ گروپ کی جنگ کی آشا جاری ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور انتخابات میں دھاندلی کروانے پر جنگ اور جیو گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :