غازی عبدالرشید قتل کیس ،عدالت نے مشرف کو 22 مئی کو طلب کرلیا
ہفتہ 3 مئی 2014 14:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3مئی 2014ء) عبد الرشید غازی قتل کیس میں اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی آج کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے 22 مئی کو طلب کر لیا ہے ، سابق صدر کی بریت اور مستقل حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ عبد الرشید غازی قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج واجد علی کی عدالت میں ہوئی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے انکے وکیل میجر (ر) اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پرویز مشرف کی جانب سے بریت سمیت تین درخواستیں دائر کی گئیں جس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سمیت حاضری سے مستقل استثنا اور بریت کی درخواستیں شامل ہیں۔
(جاری ہے)
پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیا ر کیا کہ پرویز مشرف کو پیش کرانا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے۔
اگر عدالت کہے گی تو وہ آج ہی پیش ہو جائیں گے۔پرویز مشرف کو سیکیورٹی دی جائے وہ تمام مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔اگر پرویز مشرف کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری درخواست گزار پر ہو گی۔ درخواست گزار کے وکیل عبد الحق ملک نے کہا کہ ہر بار دائر درخواستوں میں ایک ہی موقف ہے کہ پرویز مشرف کو سیکیورٹی خدشات ہیں اور وہ بیمار ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو عدالت طلب کیا جائے ،پیش نہ ہونے کی صورت میں انکے ضمانتیوں کو طلب کیا جائے۔ عدالت نے سابق صدر کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر تے ہوئے انکی بریت اور مستقل حاضری سے استثنا کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے ریماریس سابق صدر کو آج شہر میں نہ ہونے کے باعث کی آج حاضری سے استثنا دیا گیا ہے۔آئندہ سماعت پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا، انکی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.