سنی لیون ،عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

جمعہ 2 مئی 2014 23:07

سنی لیون ،عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) کینیڈین نژ اد اداکارہ سنی لیون نے بھی عامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو بھلانا نہیں چاہتیں کیونکہ آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہیں اپنے ماضی ہی کی وجہ سے ملا ہے۔

(جاری ہے)

ہر آدمی کی طرح انہیں بھی شہرت اچھی لگتی ہے تاہم اس شہرت کی وجہ سے انہیں تھوڑا ڈر بھی لگنے لگا ہے۔ کینیڈین نژاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کی پہلی ترجیح کام کا حصول ہے۔