ڈیرہ اسماعیل خان، زہریلے پانی کے نالے میں دم گھٹنے سے 13افرادجاں بحق،رمک میں زہریلے پانی میں اترنے سے متعددبے ہوش، فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا، ابتدائی طورپر ایک خاتون نالے میں اتری اوربے ہوش ہوگئی بچانے کیلئے دیگر اترنیوالے افرادبھی بے ہوش ہوگئے،ڈی ایس پی

جمعہ 2 مئی 2014 22:19

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں زہریلے پانی کے نالے میں دم گھٹنے سے 13افرادجاں بحق ہوگئے،نالے میں شوگرمل کا زہریلاپانی شامل ہوتاتھا،نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رمک میں زہریلے پانی کے نالے میں دم گھٹنے سے کم ازکم 13افرادہلاک اورمتعددبے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیا،ادھر ڈی ایس پی ڈی آئی خان آصف محمود نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی طورپر ایک خاتون نالے میں اتری اوربے ہوش ہوگئی جس کو بچانے کے لیے دیگر اترنے والے افرادبھی بے ہوش ہوگئے جس کے نتیجے میں پانچ افرادہلاک اور13بے ہوش ہوگئے،انہوں نے بتایاکہ نالے میں قریب واقع ایک شوگر مل کا زہرآلود پانی چھوڑاجاتاتھا جس کے باعث پانی آلودہ ہوااوریہ ہلاکتیں واقع ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :