واسا نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ کا نظام لانے کا فیصلہ کر لیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کو لندن سے وطن واپسی پر بریفنگ اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا
جمعہ 2 مئی 2014 21:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) واسا نے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری روکنے کیلئے ٹریکنگ کا نظام لانے کا فیصلہ کر لیا ،واسا افسران وزیر اعلیٰ پنجاب کو لندن سے وطن واپسی پر بریفنگ دیں گے اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا ۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل شاہدرہ میں کھلے مین ہولز میں گر کر ایک بچہ اور بچی جاں بحق ہو گئے تھے جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے سختی سے نوٹس لیا تھا ۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئے تھی کہ گٹر کے ڈھکن چوری ہو گئے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ واسا حکام نے ہلاکت کی تحقیقات کی روشی میں مین ہولز کے ڈھکنوں کی ٹریکنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز ایم ڈیز واسا لاہور اور فیصل آباد نے یوفون پنجاب کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں 2لاکھ 70ہزار سیمیں فراہم کرنے کے معاملات طے پا گئے ۔(جاری ہے)
منصوبے کے تحت لاہور میں 2لاکھ مین ہولز میں سمیں نصب کی جائیں گی جبکہ فیصل آباد میں 70ہزار سموں کے ذریعے ٹریکنگ کی جائے گی ۔
مذکورہ منصوبے پرتقریباً 2ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس سے مین ہولز کے ڈھکنوں کی چوری کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ ٹریکنگ سے میں ہولز میں پانی کی سطح کو بھی مانیٹر کیا جا سکے گا ۔ واسا حکام وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو لندن سے وطن واپسی پر منصوبے پر بریفنگ دیں گے اور منظوری کے بعد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.