دفتر خارجہ کا پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے احتجاج

جمعہ 2 مئی 2014 20:44

دفتر خارجہ کا پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر 500 پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا اور انہیں اس حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کو ویزا نہ دینے پر مایوسی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو ویزا نہ دینا نہ صرف 1974 کے پاک بھارت معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ بھارت کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھا موقع ہے جب بھارت نے ہمیشہ کی طرح ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :