ڈی آئی خان میں نالے سے خارج ہونے والے زہریلے مواد سے 8 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

جمعہ 2 مئی 2014 20:44

ڈی آئی خان میں نالے سے خارج ہونے والے زہریلے مواد سے 8 افراد دم گھٹنے ..

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء)چشمہ شوگر مل کے قریب نالے سے گزرنے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق علاقے میں پل نہ ہونے کے باعث 14 افراد نالے سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 8 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ 6 بے ہوش ہوگئے، بے ہوش ہونے والے افراد کو ریسکیو ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نالے میں شوگر ملوں کا زہریلا فضلہ داخل ہوتا جس کے باعث اس کا پانی بھی زہریلا ہوگیا اور جب یہ افراد نالے سے گزررہے تھے تو اس سے خارج ہونے زیریلے مواد سے ان کی موت واقع ہوگئی۔