لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان ،ایل ایس ای 25 انڈیکس56.16پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5323.68 پربندہوا

جمعہ 2 مئی 2014 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کارروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای 25 انڈیکس56.16پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5323.68 پربندہوا ۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل14لاکھ25 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3لاکھ72 ہزار حصص۔عسکری بنک لمیٹڈ کے2لاکھ26 ہزار حِصص۔جبکہ فیصل بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ57ہزارحِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت26.20روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت11.23روپے کم ہو گئی۔