کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی کراچی ایکسپریس کے پاور پلانٹ ناکارہ،کمزور انجن لگانے کے خلاف مسافروں کی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر شدید ہنگامہ آرائی
جمعہ 2 مئی 2014 20:31
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) کئی گھنٹے تاخیر سے پہنچنے والی کراچی ایکسپریس کے پاور پلانٹ ناکارہ ہونے اور کمزور انجن لگانے کے خلاف مسافروں کی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر شدید ہنگامہ آرائی، ریلوے عملے سے ہاتھا پائی اسٹیشن 3 گھنٹے تک کشیدگی کی زد میں رہا، ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو دھوکے میں رکھ کر دو انجن لگا کر ٹرین کو تیز رفتاری سے روانہ کرکے چند کلومیٹر کے بعد ایک انجن پھر علیحدہ کر لیا، سفر کرنے والے مسافر سخت پریشانی اور گرمی کی اذیت برداشت کرتے ہوئے مجبوراً کراچی کی جانب روانہ ہو گئے۔
اس سلسلے میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ، کراچی ایکسپریس کا دورانہ سفر ہی انجن خراب ہو گیا اور اس کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک آگئی جسکی وجہ سے کراچی ایکسپریس مقررہ وقت سے تقریباً 7 گھنٹے تاخیر سے روہڑی ریلوے اسٹیشن پہنچی تو یہاں پر ٹرین کے مسافروں نے انجن تبدیل کرنے اور ایئرکنڈیشنڈ چلانے والی پاور پلانٹ کی کارکردگی پر عدم اتمنان کا اظہار کرتے ہوئے انجن تبدیل کرنے اور پاور پلانٹ کو درست کرنے کا مطالبہ کیا مگر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل لا تعلقی اور لا پرواہی کے باعث مسافر مزید مشتعل ہو گئے اور انہوں نے اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.