سوات میں سیکورٹی فورسزکی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،تین اہلکارزخمی،واقعہ کے بعد فورسزکاسرچ آپریشن،18مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیاگیا،دھماکے میں فورسزکی گاڑی کو نقصان پہنچا

جمعہ 2 مئی 2014 20:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) سوات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے،اہلکاروں کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاجب کہ سیکیورٹی فورسز اورپولیس مشترکہ سرچ آپریشن اب بھی جاری رکھے ہوئے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مالم جبہ کی طرف جا رہی تھی، دھماکے میں دس کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،پریشر ککر بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا حادثے کے دوران تین اہل کار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں اٹھارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،جب کہ سیکیورٹی فورسز اورپولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :