روالپنڈی کے بعد اسلام آبادمیں بھی میٹروبس منصوبے پر کام شروع کردیاگیا

جمعہ 2 مئی 2014 18:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے پہلے مرحلے پرماحولیات سے متعلق پراجیکٹ کے قوانین کی خلاف ورزی بارے (انوائرنمنٹل امپیکٹ اسسمنٹ)کی سماعت سے قبل ہی کام شروع کردیا گیا ،اس سلسلے میں پشاور موڑ اور آئی جے پرنسپل روڈ کے درمیان کھدائی کا کام شروع کردیا گیا ہے،جبکہ ای آئی اے کی سماعت وفاقی دارالحکومت میں آج (ہفتہ کو) ہوگی تاہم کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)نے کہاہے کہ ای آئی اے اس حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پراجیکٹ مینیجر زاہد سعید نے کہاکہ پراجیکٹ سے ماحول کو نقصان نہیں پہنچے گا اور اسے شروع کرنا درست قدم ہے،انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹر درخت نہیں کاٹ رہے بلکہ سی ڈی اے انہیں دیگر مقامات پر لگانے کے لیے اکھاڑ رہی ہے،ادھر ڈی اے میں بھی ایک کنٹریکٹر کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹر دارالحکومت کے ماحولیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی نہیں کررہے،انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے یہ واضح ہے کہ ای آئی اے پراجیکٹ کے خلاف نہیں رپورٹ نہیں کرے گا،تاہم زمینی حقائق باتوں سے مختلف ہیں جہاں درختوں کو سی ڈی اے عملے کی نگرانی میں بری طرح اکھاڑا جارہا ہے۔