سول اداروں کو خودمختاربناکرآئندہ کے لیے ملک میں فوجی مداخلت روکی جاسکتی ہے،عاصمہ جہانگیر

جمعہ 2 مئی 2014 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ چیئر پرسن عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ ملکی اداروں کو انتہائی حد تک خودمختار بنانا چاہیے تاکہ مستقبل کے دوران ملک میں فوجی مداخلت کو روکنے میں مدد مل سکے،اظہارِ رائے کی آزادی کی ہرقیمت پر حمایت کروں گی، لیکن الزامات لگانے والے میڈیا ہاوٴسز کی کبھی حمایت نہیں کروں گی ،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ ہمیں سول اداروں کو انتہائی حد تک خود مختار بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جب فوج کے اندر مداخلت کی خواہش پیدا ہو تو اس کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے،ن کا کہنا تھا کہ وہ اظہارِ رائے کی آزادی کی ہرقیمت پر حمایت کریں گی، لیکن الزامات لگانے والے میڈیا ہاوٴسز کی کبھی حمایت نہیں کریں گی،عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ اگرچہ لوگوں کو سیکیورٹی فورسز کی اہمیت کو لازماًسمجھنا چاہیے تاہم انہیں یہ بھی حق حاصل ہے کہ وہ ان کے حد سے تجاوز کرنے پر تنقید کرسکیں۔