لانگ مارچ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے تو کسی مذاکرات نہیں کریں گے،طاہر القادری

جمعہ 2 مئی 2014 14:56

لانگ مارچ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے تو کسی مذاکرات نہیں کریں گے،طاہر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہاہے کہ موجودہ نظام سے ملک میں کبھی بھی تبدیلی نہیں آسکتی،ہماری جماعت پرامن احتجاج کی قائل ہے لیکن تحریک کے فائنل راونڈ میں کسی سے مذاکرات نہیں ہوں گے، لانگ مارچ انقلاب کی آذان تھی، گیارہ مئی کو اقامت ہوگی جس کے بعد صف بندی کی جائے گی،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہاکہ لانگ مارچ سے شروع ہونے والا سلسلہ اب انقلاب کی آمد پر ہی اختتام پذیر ہوگا ،طاہر القادری نے واضح کیا کہ ان کی جماعت پرامن احتجاج کی قائل ہے لیکن تحریک کے فائنل راونڈ میں کسی سے مذاکرات نہیں ہوں گے ،عوامی تحریک کے رہنما نے حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نظام کی موجودگی میں ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔

متعلقہ عنوان :