چنیوٹ،پسند کی شادی جرم بن گیا،پانچ سالہ بچی 25سالہ نوجوان سے ونی کی بھینٹ چڑھادیاگیا

جمعہ 2 مئی 2014 14:56

چنیوٹ،پسند کی شادی جرم بن گیا،پانچ سالہ بچی 25سالہ نوجوان سے ونی کی ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) چنیوٹ میں پانچ سالہ بچی کو پنچائیت کے فیصلہ پر پچیس سالہ نوجوان سے ونی کردیا گیا ،چنیوٹ کے نواحی علاقہ ہرسہ شیخ کے عبدالغفار ملاح نے پھالیہ کی رہائشی نازیہ بی بی سے پسند کی شادی کی جس پر نازیہ کے خاندان نے بدلہ لینے کیلئے پہلے تو عبدالغفار کے والد نظر ملاح پر تھانہ صدر چنیوٹ میں چوری کے جھوٹے مقدمات درج کروائے بعد میں بدلے کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بااثر افراد کے ذریعے پنچائیت میں گن پوائنٹ پر ریاست علی سے عبدالغفار کی پانچ سالہ بہن عدیبہ سے ونی کرتے ہوئے اس کا زبردستی نکاح پڑھوا دیا گیا،پنچائیت کے فیصلہ میں ساٹھ افراد شریک ہوئے جنہوں نے متفقہ طور پر نظر ملاح کے خلاف فیصلہ سنایا اور کم سن بچی کو ونی کردیا۔