بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا‘راحت فتح علی خان

جمعہ 2 مئی 2014 14:52

بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا‘راحت ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے کبھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔میرے نئے میوزک ایلبم کا اچھا رسپانس آیا ہے۔ بھارتی گلوکاروں اور فنکاروں نے پاکستانی فنکاروں کی طرح میرے کام کو سراہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری اور میوزک انڈسٹری نے ہمیشہ کی طرح میرے کام کو پسند کیا اور تعریف کی یہ میرے ہی لیے نہیں میرے ملک اور عوام کے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکاروں کے ساتھ کام کرکے مجھے کبھی بھی غیریت کا احساس نہیں ہوتا تمام دوست مجھ سے بے پناہ پیار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :