جنوبی وزیرستان میں حالات بدستور کشیدہ، نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا

جمعہ 2 مئی 2014 14:39

جنوبی وزیرستان میں حالات بدستور کشیدہ، نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) جنوبی وزیرستان میں حالات آج بھی کشیدہ رہے اطلاعات کے مطابق تحصیل شکتوئی اور بابڑ سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک دونوں تحصیلوں کے دو سو زائد افراد ایف آر ٹانک منتقل ہو گئے ہیں۔ ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں بھی سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور ستر افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں جیٹ طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہیں۔ جس سے علاقے میں ماحول خوفناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :