شدید گرمی میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگاواٹ ہوگیا، لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ
جمعہ 2 مئی 2014 14:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے باعث بجلی کا شارٹ فال 3200 میگاواٹ ہوگیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا جب کہ ٹرپنگ نے بھی شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ لاہور میں کہیں 2 گھنٹے بعد اور کہیں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، محراب پور، شکارپور، ڈہرکی، خیرپور اور کشمور سمیت اندرون سندھ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے لئے درد سر بن گئی جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔
وزیرمملکت عابد شیر علی کی ہدایت کے مطابق لائن لاسز پر اندرون سندھ کئی فیڈر گزشتہ 10 دن سے بند ہیں۔ کوئٹہ میں شیڈول کے برعکس 7 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث پانی کی قلت اور زراعت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب میانوالی میں 3 سال قبل لوڈشیڈنگ کے خلاف پُرتشدد احتجاج کرنے والے ملزموں کو عدالت نے بری کردیا گیا۔
میانوالی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پُرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 75 افراد کو نامزد اور 6 ہزار افراد کو نامعلوم ملزم قرار دیا گیا تھا۔ یہ مقدمہ سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 3 سال تک چلایا گیا، جہاں آج تمام ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.