بجلی شارٹ فال میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ کاغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر حکومت سے جواب طلب
جمعہ 2 مئی 2014 14:16
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) گرمی بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہو گیا، بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھنے سے شہری نڈھال ہونے لگے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پروفاقی حکومت ، وزارت پانی و بجلی اور واپڈا حکام سے تحریری جواب طلب کر لیا۔ گرمی بڑھتے ہی بجلی کے بحران میں اضافہ ہو گیا ہے اور ملک بھر میں بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھنے سے عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ملک کے شہری علاقوں میں بارہ سے چودہ اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے سے گھریلو سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔کئی علاقوں میں ٹیوب ویل بند ہونے سے لوگ پانی سے بھی محروم ہو گئے ہیں جس سے شہریوں کے معمولات درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔
(جاری ہے)
بجلی کی بندش کا دورانیہ بڑھنے سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے اور اب چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی تاہم اس کے باوجود سولہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے وفاقی حکومت ، وزارت پانی و بجلی اور واپڈا حکام سے آٹھ مئی کو تحریری جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
عمران ریاض، سمیع ابراہیم سمیت 24 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.