احمد شہزاد کا کپتانی کی باتیں ذہن پر سوار کرنے سے گریز
جمعہ 2 مئی 2014 12:08
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) احمد شہزاد کپتانی کی باتیں ذہن پر سوار کرنے سے گریز کر رہے ہیں،ان کے مطابق قومی ٹوئنٹی 20 اسکواڈ کی قیادت اعزازہوگی لیکن جذبات کی رو میں بہہ کر توجہ منتشر نہیں کرنا چاہتا۔ بطور پروفیشنل کرکٹر میری مکمل توجہ اپنے کھیل پر مرکوز ہے،ملک کیلیے 100فیصد کارکردگی دکھانا سب سے اہم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کے ٹوئنٹی 20 اسکواڈکی قیادت سے استعفے کے بعد شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمراکمل کو مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔نوجوان اوپنر نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے، ملکی قیادت سے کسی بھی کھلاڑی کا ایک سنہرا خواب پورا ہوتا ہے لیکن میں کپتانی کیلیے نام لیے جانے پر جذبات کی رو میں بہہ کر اپنی توجہ منتشر نہیں کرنا چاہتا، ایک پروفیشنل کھلاڑی کی حیثیت سے میرا فرض ٹیم اور ملک کیلیے 100فیصد کارکردگی دکھانا ہے، میری اولین ترجیح عمدہ پرفارمنس سے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنا ہوگی، باقی تمام چیزوں کی حیثیت ثانوی ہے۔(جاری ہے)
احمد شہزاد نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، ہم ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے تھے مگر ایسا نہ ہو سکا، میں نے ایونٹ میں ایک سنچری ضرور بنائی لیکن اگر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کی ٹائٹل کی طرف پیش قدمی جاری رکھتا تو زیادہ خوشی ہوتی، انھوں نے کہا کہ میرے اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوتا جاتا جا رہا ہے، رواں سال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی عالمی رینکنگ کے ابتدائی 5 بیٹسمینوں میں شامل ہونا ہدف بنالیا ہے۔
اوپنر نے بتایا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے دبئی ٹوئنٹی20لیگ میںشرکت کی پیشکش ٹھکرا دی،یہاں موجود سہولیات لاہور کے کھلاڑیوں کیلیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انھوں نے ایک سوال پرکہا کہ پروٹیز اسٹار اے بی ڈی ویلیئرز تکنیکی، ذہنی اور جسمانی طور پر دنیا کے بہترین کرکٹر ہیں، وہ اسی وجہ سے نوجوانوں کیلیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، بیٹنگ ہو یا فیلڈنگ ان کا دماغ دیگر پلیئرزکی بانسبت تیزی سے کام کرتا ہے، وہ دوسروں سے ایک قدم آگے ہی نظر آتے ہیں۔اپنے کھیل کا معیار بھی اس بلندی تک لے جانا چاہتا ہوں تاکہ ملکی فتوحات میں میرا کردار زیادہ سے زیادہ نظر آئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.