پنجاب میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 2ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دیدی

جمعرات 1 مئی 2014 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) پنجاب میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 2ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نام سے ایک نیا شعبہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں موجود غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس میں اس وقت 12ہزار اسامیاں خالی ہیں اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خالی اسامیوں میں سے 2ہزار اہلکاروں کی ایس پی یو میں بھرتی کی منظوری دیدی ہے ۔ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی ہونے والے اہلکار 3سال تک اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے جدید آلات اور گاڑیوں کی خریداری کی تفصیلات جلد از جلد تیار کرے تاکہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے ۔ محکمہ داخلہ تفصیلات تیار کر کے ایک ماہ کے اندر رپورٹ حکومت کے بھجوادے گا ۔

متعلقہ عنوان :