پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے داؤدابراہیم کا پتہ بتائے،بی جے پی کی زہر افشانی،پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے متعلق وضاحت کرے،مودی وزیراعظم منتخب ہوئے تو داؤدکو زبردستی اٹھالائیں گے،ترجمان میناکشی

جمعرات 1 مئی 2014 22:54

پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے داؤدابراہیم کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) بھارت کی انتہا پسند ہندوجماعت بی جے پی نے خبردار کیاہے کہ پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے، پاکستان داوٴد ابراہیم کا پتہ بتائے،پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے متعلق وضاحت کرے،بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کی ترجمان میناکشی لاکھی نے خبردار کیاکہ پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے کوئی جمہوری ملک کسی دوسرے جمہوری ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، سوال اور جواب بی جے پی اور کانگریس کا انتخابی مسئلہ ہے اس حوالے سے پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان بھارت کے انتخابی معاملات میں مداخلت ہے،انہوں نے کہاکہ ہاں اگرنریندر مودی وزیراعظم منتخب ہوئے تو داوٴد ابراہیم کو زبردستی اٹھالائیں گے اور ان کے خلاف ممبئی بم دھماکوں کو مقدمہ چلائیں گے، میناکشی نے مطالبہ کیا پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے متعلق وضاحت کرے، اور یہ بتائے کہ داوٴد ابراہیم کہاں ہے۔