مظفر گڑھ،رکن قومی اسمبلی کا بھتیجا 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ،اہل علاقہ نے ملزم کی مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیئے

جمعرات 1 مئی 2014 22:03

مظفر گڑھ،رکن قومی اسمبلی کا بھتیجا 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ..

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) نواحی علاقہ دین پور میں رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے کو 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ اہل علاقہ نے ملزم کی مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دین پور کے علاقہ چک مٹھن میں ناصر نامی نوجوان نے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کی جس پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا اور مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا بھتیجا ہے پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ ملزم کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ بیٹی سے زیادتی کے واقعہ پر لڑکی کی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :