برطانوی لیڈرشپ کا وزیراعلیٰ شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار، برطانوی وزیر خا رجہ ولیم ہیگ نے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر تقریروں کا مجموعہ پیش کیا،فرانزک لیب کا قیام شہباز شریف کا شاندار کارنامہ ہے‘ برطانوی وزیر داخلہ
جمعرات 1 مئی 2014 21:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے 2 روز کے دوران برطانیہ کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور برطانوی لیڈرشپ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ نے ملاقاتوں کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں صوبے کی ترقی، سکل ڈویلپمنٹ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی کو رول ماڈل قرار دیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے خصوصی ملاقات کی۔(جاری ہے)
اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو خصوصی طور پر اپنی تقریروں کا مجموعہ بھی پیش کیا۔ ولیم ہیگ نے بھی وزیراعلیٰ کی متحرک شخصیت اور قائدانہ صلاحیتوں کی تحسین کی۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسامے نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران پنجاب میں قائم کی جانے والی فرانزک سائنس لیب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس فرانزک لیب کا قیام وزیراعلیٰ شہباز شریف کا ایک شاندار کارنامہ ہے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک لیب کا مقابلہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی لیب سے کیا جا سکتا ہے۔ میں شہباز شریف کو یہ لیب بنانے پر مبارکباد دیتی ہوں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.