پاکستان آگے بڑھتاہواخوشحال ملک ہے،بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں آزادانہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں،نوازشریف،حکومت ایک سال سے کم عرصے میں کامیابی کے ساتھ بڑے اقتصادی اشاریوں میں بہتری لائی، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بارہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ، روپے پر دباؤ کم ہورہا ہے،پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب،ایک ارب ڈالر سے زائد رقم پر تھری جی اور فورجی لائسنسوں کی نیلامی سے ابھرتی ہوئی پاکستانی منڈی پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے،وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی بینک کے وفداوربرطانوی وزیرداخلہ تھریسامے کی ملاقات،پاکستان میں مزید سرمایہ کاری ، اپنے بینک کی مزید شاخیں قائم کریں گے،برطانوی بینک کے سربراہ کی نوازشریف سے گفتگو

جمعرات 1 مئی 2014 21:14

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیاہے کہ وہ پاکستان میں آزادانہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان آگے بڑھتاہواخوشحال ملک ہے، حکومت ایک سال سے کم عرصے میں کامیابی کے ساتھ بڑے اقتصادی اشاریوں میں بہتری لائی، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بارہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور روپے پر دباؤ کم ہورہا ہے، ایک ارب ڈالر سے زائد رقم پر تھری جی اور فورجی لائسنسوں کی نیلامی سے ابھرتی ہوئی پاکستانی منڈی پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے،جمعرات کو لندن میں پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سال سے کم عرصے میں کامیابی کے ساتھ بڑے اقتصادی اشاریوں میں بہتری لائی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں آزادانہ سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بارہ ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور روپے پر دباؤ کم ہورہا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ارب ڈالر سے زائد رقم پر تھری جی اور فورجی لائسنسوں کی نیلامی سے ابھرتی ہوئی پاکستانی منڈی پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں چالیس فیصد اضافہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کا ایک اور اہم اقتصادی اشاریہ ہے،بعدازاں برطانیہ کی ممتاز تجارتی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی اورپاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تین سے پانچ برسوں میں قومی گرڈ میں تقریبا سات ہزار دو سو میگاواٹ بجلی کے اضافے کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے ہیں،قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی بینک کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھتا ہوا خوشحال ملک ہے،موجودہ اقتصادی پالیسیوں کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں،نوازشریف نے کہا کہ معیشت کی شرح نمو جلد 6 فیصد ہوجائے گی، نجی شعبے کو اب بینکوں سے زیادہ قرضے دستیاب ہیں،اس موقع پر برطانوی بینک کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں گے اور اپنے بینک کی مزید شاخیں قائم کریں گے،وزیراعظم نوازشریف سے برطانوی وزیرداخلہ تھریسامے نے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔