واشک کی تحصیل بسیمہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا

جمعرات 1 مئی 2014 21:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ضلع واشک کی تحصیل بسیمہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد عادل اور امداد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔