ہاکی آسٹریلیا نے آئندہ ویمنز ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعرات 1 مئی 2014 16:27

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) ہاکی آسٹریلیا نے آئندہ ویمنز ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہاکی آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نیشنل کوچ ایڈم کمنز نے گزشتہ روز میگا ایونٹ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا، 18 رکنی ٹیم میں ٹینیل اتارد، میڈونا بلیتھ، ایڈوینا بون، جین کلیزن، کرسٹن ڈوئر، سیسی ستھام، اینا فلینگن، ایملی ہرٹز، کیٹ جینر، جوڈی کینی، ریشل لینچ، کیری میک ماہون، جورجیا، ایملی سمتھ، ایشلے ویلز اور کیلی وائٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کو دو مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے کہ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ 31 مئی سے 15 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :