ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر روسی ایتھلیٹ للی شوبخووا پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی

جمعرات 1 مئی 2014 16:26

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء)ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر روسی میراتھن سٹار للی شوبخووا پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

36 سالہ للی شوبخووا یورپیئن ریکارڈ ہولڈر ہیں، انہوں نے 5 ہزار اور 3 ہزار میٹر میراتھن مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ نیشنل ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اینٹی ڈوپنگ پینل نے للی شوبخووا کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں دو سال کیلئے ہر سطح کے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا ہے-