چیئرمین سینیٹ کے بیٹے کی شادی، گن پوائنٹ پر گانا سناگیا

جمعرات 1 مئی 2014 15:56

چیئرمین سینیٹ کے بیٹے کی شادی، گن پوائنٹ پر گانا سناگیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) چیئرمین سینیٹ نیرحسین بخاری کے صاحبزادے کے شادی میںملک کے معروف گلوکاراللہ دتہ لونے والا کے بیٹے اور’’لکھ واری بسم اللہ کراں‘‘ گاکرشہرت حاصل کرنے والے نوجوان گلوکارندیم عباس لونے والاکو چیئرمین سینیٹ کے بھائی اوراس کے ساتھی گن پوائنٹ پرگھنٹوں زبردستی گانے پرمجبور کرتے رہے۔

فجرکی اذان پر جب ندیم عباس نے گانابندکیاتو سبطی شاہ کہاکہ گائوورنہ تمھیں گولی مار دوںگا۔ ندیم عباس نے دھمکی کے باوجودگانے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بھائی سبطی شاہ نے طے شدہ معاوضے کی ادائیگی کے بجائے فنکارسے انتہائی توہین آمیزسلوک کیا۔

ندیم عباس کے ساتھ 2گھنٹے پرفارم کرنے کامعاوضہ طے کیاگیا تا ہم اس نے اپنی خوشی سے 3گھنٹے تک محفل میںگایا اورجب اس نے گانے کااختتام کیاتو سبطی شاہ نے اس پربندوق تان لی اورتا حکم ثانی گائیکی جاری رکھنے کاحکم دیا۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ بھی موجودتھے۔ جب نوجوان گلوکارنے ان سے ان کے بھائی کے رویے کی شکایت کی تونوٹس لینے کے بجائے چیئرمین سینیٹ نے منہ پھیرلیا۔ ندیم عباس صبح ہونے تک گاتارہا۔

متعلقہ عنوان :